صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب اللعب واللهو - ذكر الإباحة أن تجتمع مع أمثالها للعب الذي وصفناه- باب: کھیل کود اور لہو و لعب کا بیان - ذکر اجازت کہ عورت اپنی ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ ہمارے بیان کردہ کھیل کھیلے
حدیث نمبر: 5866
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنْتُ أَلْعَبُ بِالْبَنَاتِ ، وَتَجِيءُ صَوَاحِبِي فَيَلْعَبْنَ مَعِي ، فَإِذَا رَأَيْنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُمْنَ مِنْهُ ، فَكَانَ يُدْخِلُهُنَّ إِلَيَّ فَيَلْعَبْنَ مَعِي " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں گڑیا کے ساتھ کھیل رہی ہوتی تھی میری سہیلیاں آ جاتی تھیں اور میرے ساتھ کھیلتی تھیں جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتی تھیں، تو اٹھ کر چلی جاتی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں میرے پاس بھیج دیتے تھے تو وہ میرے ساتھ کھیلا کرتی تھیں۔