صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب الأسماء والكنى - ذكر خبر ثالث يصرح بصحة ما ذكرناه- باب: ناموں اور کنیتوں کا بیان - ذکر تیسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 5817
أَخْبَرَنَا الْخَلِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَزَّارُ بِوَاسِطَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَدِّي تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَجْمَعُوا بَيْنَ اسْمِي وَكُنْيَتِي ، أَنَا أَبُو الْقَاسِمِ ، اللَّهُ يُعْطِي ، وَأَنَا أَقْسِمُ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ ابْنُ عَجْلانَ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ وَأَبِيهِ ، وَهُمَا ثِقَتَانِ ، وَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” میرے نام اور کنیت کو جمع نہ کرو میں ابوالقاسم ہوں اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت ابن عجلان نے مکبری کے حوالے سے اور ان کے والد دونوں سے سنی ہے یہ دونوں راوی ثقہ ہیں اور اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔