صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب الأسماء والكنى - ذكر خبر ثان يصرح بأن هذا الزجر وقع على الجمع بينهما في شخص واحد لا انفراد كل واحد منهما فيه- باب: ناموں اور کنیتوں کا بیان - ذکر دوسری خبر جو واضح کرتی ہے کہ یہ منع ایک شخص میں دونوں کے جمع ہونے پر ہے، نہ کہ ہر ایک کے الگ الگ ہونے پر
حدیث نمبر: 5816
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَنَّيْتُمْ فَلا تَسَمَّوْا بِي ، وَإِذَا سَمَّيْتُمْ بِي ، فَلا تَكَنَّوْا بِي " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جب تم کنیت اختیار کرو، تو میرے نام کے مطابق نام نہ رکھو اور جب تم میرے نام کے مطابق نام رکھو، تو میری کنیت کے مطابق کنیت اختیار نہ کرو۔ “