صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب المزاح والضحك - ذكر البيان بأن أنجشة السائق كان هو الذي يحدو بهن في السير- باب: مزاح اور ہنسی کا بیان - ذکر بیان کہ انکشہ سائق وہ تھا جو انہیں چلانے میں حدی پڑھتا تھا
حدیث نمبر: 5801
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَادٍ يُقَالُ لَهُ : أَنْجَشَةُ ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُوَيْدَكَ يَا أَنْجَشَةُ ، لا تَكْسِرِ الْقَوَارِيرَ " ، قَالَ قَتَادَةُ : يَعْنِي ضَعَفَةَ النِّسَاءِ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک حدی خواں تھا جس کا نام انجشہ تھا اس کی آواز خوبصورت تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انجشہ! آرام سے چلنا تم شیشوں کو توڑ نہ دینا۔ قتادہ کہتے ہیں: اس سے مراد کمزور خواتین تھیں۔