صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب المزاح والضحك - ذكر الإباحة للمرء استعمال الكناية في كلامه إذا لم يكن فيه سخط الله- باب: مزاح اور ہنسی کا بیان - ذکر اجازت کہ انسان اپنی باتوں میں کنایہ استعمال کرے اگر اس میں اللہ کی ناراضی نہ ہو
حدیث نمبر: 5800
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ مَعَ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَائِقٌ يَسُوقُ ، فَأَتَى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " يَا أَنْجَشَةُ ، رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے ہمراہ تھیں ایک شخص ان کے اونٹ لے کر جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے اور ارشاد فرمایا: اے انجشہ! آرام سے چلنا تم شیشے لے کر جا رہے ہو۔