صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب الشعر والسجع - ذكر الإخبار عن إباحة هجاء المسلم المشركين إذا لم يطمع في إسلامهم أو طمع فيه- باب: شاعری اور مسجع کلام کا بیان - ذکر خبر کہ مشرکین کا ہجو کرنا جائز ہے اگر ان کے اسلام کی امید نہ ہو یا امید ہو
حدیث نمبر: 5787
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : اسْتَأْذَنَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَكَيْفَ بِنِسْبَتِي ؟ " ، فَقَالَ حَسَّانُ : لأَسُلَّنَّكَ مِنْهُمْ كَسَلِّ الشَّعَرَةِ مِنَ الْعَجِينِ .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی ہجو کرنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے نسب کا کیا بنے گا سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں آپ کو ان میں سے یوں نکالوں گا، جس طرح آٹے میں نے بال نکالا جاتا ہے۔