صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب التفاخر - ذكر الخبر الدال على أن افتخار المرء بالكرم يجب أن يكون بالدين لا بالدنيا- باب: فخر و بڑائی جتانے کا بیان - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان کا فخر کرم پر ہونا چاہیے دین پر نہ کہ دنیا پر
حدیث نمبر: 5776
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْكَرِيمُ ابْنُ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ ابْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” وہ معزز شخص جو ایک معزز شخص کے صاحبزادے تھے جو ایک معزز شخص کے صاحبزادے تھے جو ایک معزز شخص کے صاحبزادے تھے وہ سیدنا یوسف علیہ السلام ہیں جو سیدنا یعقوب علیہ السلام کے صاحبزادے تھے جو سیدنا اسحاق علیہ السلام کے صاحبزادے تھے جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے صاحبزادے تھے، اللہ تعالیٰ ان پر درود نازل کرے۔ “