صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب التفاخر - ذكر الزجر عن افتخار المرء بأهل الجاهلية وإن كانوا له أقرب القرابة- باب: فخر و بڑائی جتانے کا بیان - ذکر منع کہ انسان جاہلیت کے لوگوں پر فخر کرے خواہ وہ اس کے قریب ترین رشتہ دار ہوں
حدیث نمبر: 5775
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا تَفْتَخِرُوا بِآبَائِكُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَّا يُدَهْدِهُ الْجُعَلُ بِمَنْخِرَيْهِ خَيْرٌ مِنْ آبَائِكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” زمانہ جاہلیت کے اپنے آباؤ اجداد پر فخر کا اظہار نہ کرو اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے آدمی کے نتھنوں میں مٹی بھر جانا اس سے زیادہ بہتر ہے، تم اپنے ان آباؤ اجداد پر فخر کا اظہار کرو جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔ “