صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
باب المدح - ذكر الأمر بترك اغترار المرء بما يمدح به- باب: تعریف و مدح کا بیان - ذکر حکم کہ انسان اپنی تعریف سے مغرور نہ ہو
حدیث نمبر: 5770
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّ رَجُلا مَدَحَ رَجُلا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ ، فَجَعَلَ ابْنُ عُمَرَ يَرْفَعُ التُّرَابَ نَحْوَهُ ، وَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِي وجُوهِهُمُ التُّرَابَ " .عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی موجودگی میں دوسرے شخص کی تعریف کی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی طرف مٹی پھینکنا شروع کی اور بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو، تو ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو۔ “