صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الصحبة والمجالسة - ذكر البيان بأن من كان أحب لأخيه المسلم كان أفضل باب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو اپنے مسلم بھائی کے لیے زیادہ محبت رکھتا ہے وہ افضل ہے
حدیث نمبر: 566
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ يَزِيدَ الْفَرَّاءُ أَبُو الْحَسَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا تَحَابَّ اثْنَانِ فِي اللَّهِ ، إِلا كَانَ أَفْضَلَهُمَا أَشَدُّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب بھی دو لوگ اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، تو ان دونوں میں سے افضل وہ شخص ہوتا ہے، جو اپنے ساتھی سے زیادہ شدید محبت رکھتا ہو ۔“