صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الصحبة والمجالسة - ذكر إعطاء الله جل وعلا المسلم نيته في محبته القوم إن خيرا فخير وإن شرا فشر باب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا مسلمان کو اس کی نیت کے مطابق بدلہ دیتا ہے کہ اگر وہ خیر کی نیت رکھتا ہے تو خیر اور اگر شر کی نیت رکھتا ہے تو شر
حدیث نمبر: 564
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلا قَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : " أَمَا إِنَّهَا قَائِمَةٌ فَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ " ، قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَثِيرَ عَمَلٍ إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ یہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! قیامت کب قائم ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تو قائم ہو ہی جانا ہے۔ تم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے۔ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لئے زیادہ عمل کی تیاری نہیں کی ہے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جس سے محبت رکھتے ہو، تم اس کے ساتھ ہو گے اور تم نے جس ثواب کی امید رکھی ہے وہ تمہیں مل جائے گا۔