صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن هذه المرأة اتخذت رجلين من خشب لتتطاول بهاتين المرأتين الطويلتين- باب: - باب اس بیان کا کہ ایک عورت نے دو لکڑی کے ٹکڑے بنوائے تاکہ وہ دو لمبی عورتوں کے برابر ہو جائے۔
حدیث نمبر: 5592
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُسْتَمِرُّ بْنُ الرَّيَّانِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ قَصِيرَةً ، فَاتَّخَذَتْ لَهَا نَعْلَيْنِ مِنْ خَشَبِ ، فَكَانَتْ تَمْشِي بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ تَطَاوَلُ بِهِمَا ، وَاتَّخَذَتْ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، وَحَشَتْ تَحْتَ فَصِّهِ أَطْيَبَ الطِّيبِ الْمِسْكَ ، فَكَانَتْ إِذَا مَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ ، حَرَّكَتْهُ ، فَيَفُوحُ رِيحُهُ " .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ایک عورت چھوٹے قد کی تھی۔ اس نے لکڑی سے بنے ہوئے جوتے بنوائے وہ جب دو طویل عورتوں کے درمیان چلتی تھی تو اس وجہ سے لمبی محسوس ہوتی ہے اس نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کے نگینے کے نیچے مشک کی بہترین خوشبو بھر لی۔ جب وہ کسی محفل کے پاس سے گزرتی تھی تو اس انگوٹھی کو حرکت دیتی تھی جس کے نتیجے میں اس کی خوشبو پھیل جاتی تھی۔ “