صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
ذكر الإباحة للمرأة أن تخلو بالليل مع ذي محرم منها في بيت- باب: - باب اس اجازت کا کہ عورت رات کے وقت اپنے کسی محرم کے ساتھ گھر میں اکیلی رہ سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 5590
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَبِيتَنَّ رَجُلٌ عِنْدَ امْرَأَةٍ فِي بَيْتٍ ، إِلا أَنْ يَكُونَ نَاكِحًا ، أَوْ ذَا مَحْرَمٍ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” کوئی مرد کسی عورت کے ہاں اس کے گھر میں رات ہرگز بسر نہ کرے، ماسوائے اس صورت کے کہ اس عورت کا شوہر یا محرم عزیز (بھی گھر میں موجود ہو) “