صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن المرأة زجرت عن أن تخلو بغير ذي محرم من الرجال في السفر والحضر معا- باب: - باب اس بیان کا کہ عورت کو سفر یا حضر میں کسی غیر محرم کے ساتھ اکیلے رہنے سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 5589
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُقَاتِلٍ الشَّيْخُ الْفَاضِلُ الصَّالِحُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مَعْبَدٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ : " لا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلا بِذِي مَحْرَمٍ ، وَلا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلا بِذِي مَحْرَمٍ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ ” کوئی عورت محرم کے بغیر ہرگز سفر نہ کرے اور کوئی مرد (اجنبی) عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ جائے البتہ اس عورت کا محرم ساتھ ہو تو (حکم مختلف ہے) “