صحیح ابن حبان
كتاب الحظر والإباحة— کتاب: ممنوع و جائز کے احکام و مسائل
ذكر البيان بأن قول عائشة ما وصفنا أرادت به في البيعة وأخذه عليهن- باب: - باب اس بیان کا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول بیعت کے موقع پر عورتوں سے عہد لینے کے بارے میں تھا۔
حدیث نمبر: 5581
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : " مَا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى النِّسَاءِ قَطُّ إِلا بِمَا أَمَرَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا ، وَمَا مَسَّتْ كَفُّهُ كَفَّ امْرَأَةٍ قَطُّ ، وَمَا كَانَ يَقُولُ لَهُنَّ إِذَا أَخَذَ عَلَيْهِنَّ إِلا : قَدْ " بَايَعْتُكُنَّ " كَلامًا .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین سے صرف اسی چیز کی (بیعت) لیتے تھے پھر جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی نے کسی خاتون کی ہتھیلی کو نہیں چھوا۔ جب آپ ان خواتین سے بیعت لے لیتے تھے تو آپ ان سے یہ فرماتے تھے کہ میں نے کلام کے ذریعے تم سے بیعت لے لی ہے۔