صحیح ابن حبان
كتاب الزينة والتطييب— کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل
باب آداب النوم - ذكر الأمر بقراءة قل يا أيها الكافرون لمن أراد أن يأخذ مضجعه- باب: سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ جو شخص اپنے بستر پر جانا چاہے اسے «قل یا ایہا الکافرون» پڑھنا چاہیے
حدیث نمبر: 5525
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَقُولُهُ إِذَا أَوَيْتُ إِلَى فِرَاشِي ، قَالَ : " اقْرَأْ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ " .فروہ بن نوفل اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ مجھے کسی ایسی چیز کی تعلیم دیجئے جسے میں اس وقت پڑھ لیا کروں جب میں اپنے بستر پر (سونے کے لئے) آتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سورہ الکافرون پڑھ لیا کرو۔