صحیح ابن حبان
كتاب الزينة والتطييب— کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل
باب آداب النوم - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر لم يسمعه أبو إسحاق عن البراء- باب: سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ یہ خبر رد کی گئی کہ کسی نے کہا کہ ابو اسحاق نے یہ خبر براء سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 5523
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ أَبِي ، وَحَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا اضْطَجَعَ لِيَنَامَ ، وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى تَحْتَ خَدِّهِ الأَيْمَنِ ، وَقَالَ : " اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ ، يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ " .سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نقل کرتے ہیں: جب آپ سونے کے لئے لیٹتے تھے تو آپ اپنا دایاں دست مبارک اپنے دائیں رخسار مبارک کے نیچے رکھتے تھے اور یہ دعا پڑھتے تھے: ” اے اللہ! تو اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس دن تو اپنے بندوں کو زندہ کرے گا۔ “