صحیح ابن حبان
كتاب الزينة والتطييب— کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل
ذكر الزجر عن أن ينقش في الخواتيم بما نقشه صلى الله عليه وسلم في خاتمه- باب: - باب اس وعید کا کہ کوئی شخص اپنی انگوٹھی پر وہی نقش نہ بنائے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی پر بنوایا تھا۔
حدیث نمبر: 5497
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنِّي اصْطَنَعْتُ خَاتَمًا ، فَلا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِهِ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے انگوٹھی بنوائی ہے۔ کوئی شخص اس کے نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے۔