صحیح ابن حبان
كتاب الزينة والتطييب— کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل
ذكر العلة التي من أجلها رمى صلى الله عليه وسلم خاتمه ذلك- باب: - باب اس علت کا بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی کیوں پھینک دی۔
حدیث نمبر: 5493
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا ، فَلَبِسَهُ ، وَقَالَ : " شَغَلَنِي هَذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمِ " ، ثُمَّ رَمَى بِهِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نے انگوٹھی بنوائی اور آپ نے اسے پہنا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: آج اس نے مجھے تمہاری طرف سے مشغول کر دیا۔ پھر آپ نے اسے اتار دیا۔