صحیح ابن حبان
كتاب الزينة والتطييب— کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل
ذكر الأمر بقص الشوارب وترك اللحى- باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ مونچھیں چھوٹی رکھنا اور داڑھی بڑھانا لازم ہے۔
حدیث نمبر: 5475
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ بِإِحْفَاءِ الشَّوَارِبِ ، وَإِعْفَاءِ اللِّحَى " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَا رَوَى مَالِكٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ ، وَاسْمُ أَبِي بَكْرٍ : عُمَرُ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مونچھیں چھوٹی رکھنے اور داڑھی بڑی رکھنے کا حکم دیا ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام مالک نے ابوبکر بن نافع کے حوالے سے اس روایت کے علاوہ کوئی اور حدیث نقل نہیں کی اور ابوبکر بن نافع کا نام عمر ہے۔