صحیح ابن حبان
كتاب الزينة والتطييب— کتاب: زینت و خوشبو کے احکام و مسائل
ذكر الزجر عن اختضاب المرء السواد- باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ کالے رنگ سے بال رنگنے سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 5471
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَثُغَامَةٍ بَيْضَاءَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " غَيِّرُوا رَأْسَهُ ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن سیدنا ابوقحافہ کو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) لایا گیا۔ ان کے سر اور داڑھی (کے بال) ثغامہ پھول کی طرح سفید تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان کے سر (کے بالوں کی رنگت) تبدیل کرو البتہ سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا۔