صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب الرفق - ذكر استحباب الرفق للمرء في الأمور إذ الله جل وعلا يحبه باب: نرمی کا بیان - بیان کہ انسان کو معاملات میں نرمی اختیار کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 547
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الأَمْرِ كُلِّهِ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَا رَوَى مَالِكٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ إِلا هَذَا الْحَدِيثَ ، وَرَوَى الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ أَرْبَعَةَ أَحَادِيثَ .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بیشکاللہ تعالیٰ ہر معاملے میں نرمی کو پسند کرتا ہے ۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ یہ فرماتے ہیں:) امام مالک نے امام اوزاعی کے حوالے سے صرف یہی روایت نقل کی ہے، جبکہ اوزاعی نے امام مالک کے حوالے سے چار روایات نقل کی ہیں۔