صحیح ابن حبان
كتاب اللباس وآدابه— کتاب: لباس اور اس کے آداب کے احکام و مسائل
ذكر الأمر لمن أراد الانتعال أن يبدأ باليمنى وعند النزع بالشمال- باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ جوتا پہنتے وقت دائیں پاؤں سے شروع کرے اور اتارتے وقت بائیں سے۔
حدیث نمبر: 5455
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ ، فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ ، وَإِذَا نَزَعَ ، فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ ، فَلْتَكُنِ الْيُمْنَى أَوَّلَهُمَا بِفِعْلٍ ، وَآخِرَهُمَا بِنَزْعٍ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کوئی شخص جوتا پہنے، تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنے اور جب اتارے تو پہلے دائیں پاؤں سے اتارے دایاں پاؤں پہننے میں پہلے ہونا چاہئے اور بایاں اتارنے میں پہلے ہونا چاہئے۔ “