صحیح ابن حبان
كتاب اللباس وآدابه— کتاب: لباس اور اس کے آداب کے احکام و مسائل
ذكر خبر قد يوهم غير المتبحر في صناعة العلم أن خبر زيد بن أبي أنيسة وهم- باب: - اس باب میں ذکر ہے کہ بعض ناپختہ علماء نے زید بن ابی انیسہ کی حدیث میں وہم کیا۔
حدیث نمبر: 5449
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي ، فَقَالَ : " هَاهُنَا مَوْضِعُ الإِزَارِ ، فَإِنْ أَبَيْتَ ، فَهَهُنَا ، وَلا حَقَّ لِلإِزَارِ فِي الْكَعْبَيْنِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيرٍ ، وَالأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ ، إِلا أَنَّ خَبَرَ الأَغَرِّ أَغْرَبُ ، وَخَبَرَ مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ أَشْهُرُ .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پنڈلی کو درمیان سے پکڑا اور ارشاد فرمایا: یہ جگہ تہبند کے لئے ہے اگر تم نہیں مانتے تو یہ ہے تاہم ٹخنوں میں تہبند کا کوئی حق نہیں ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابواسحاق نے یہ روایت مسلم بن نذیر اور اغر ابومسلم سے سنی ہے تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں البتہ اغر کی نقل کردہ روایت زیادہ غریب ہے اور مسلم بن نذیر کی نقل کردہ روایت زیادہ مشہور ہے۔