صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
فصل من البر والإحسان - ذكر استحباب المرء أن يميط الأذى عن طريق المسلمين إذ هو من الإيمان باب: فصل نیکی اور احسان - بیان کہ مسلمانوں کے راستے سے نقصان ہٹانا ایمان میں شامل ہے
حدیث نمبر: 541
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ ، عَنْ أَبِي الْوَازِعِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ أَنْتَفِعُ بِهِ ، قَالَ : " نَحِّ الأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَبَانُ بْنُ صَمْعَةَ هَذَا وَالِدُ عُتْبَةَ الْغُلامِ ، وَأَبُو الْوَازِعِ : اسْمُهُ جَابِرُ بْنُ عَمْرٍو ، وَأَبُو بَرْزَةَ اسْمُهُ نَضْلَةُ بْنُ عُبَيْدٍ .سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی ایسے عمل کی طرف میری رہنمائی کیجئے جس کے ذریعے میں نفع حاصل کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز کو پرے کر دو۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابان بن صمعہ نامی راوی عتبہ غلام کے والد ہیں، اور ابووازع راوی کا نام جابر بن عمرو ہے، اور ابوبرزہ کا نام فضلہ بن عبید ہے۔