صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب العقيقة - ذكر الأمر لمن عق عن ولده أن يخلق رأسه في ذلك اليوم بعد الحلق- باب: عقیقہ کا بیان - یہ حکم کہ جو شخص اپنے بچے کی عقیقہ کرے اسے سر منڈوانا چاہیے اس دن
حدیث نمبر: 5308
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا عَقُّوا عَنِ الصَّبِيِّ ، خَضَبُوا قُطْنَةً بِدَمِ الْعَقِيقَةِ ، فَإِذَا حَلَقُوا رَأْسَ الصَّبِيِّ ، وَضَعُوهَا عَلَى رَأْسِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْعَلُوا مَكَانَ الدَّمِ خَلُوقًا " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: زمانہ جاہلیت میں یہ رواج تھا کہ جب لوگ بچے کا عقیقہ کرتے تھے تو عقیقے کے خون کے ہمراہ روئی کو گیلا کرتے تھے اور جب وہ بچے کا سرمونڈتے تھے تو روئی کو بچے کے سر پر رکھ دیتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم خون کی جگہ خلوق (مخصوص قسم کی خوشبو) لگایا کرو۔