صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب الضيافة - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم لم يكن يستعمل هذا الفعل بعائشة وحدها دون غيرها من أمته- باب: مہمان نوازی کا بیان - یہ بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ عمل عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے اکیلا نہیں کرتے تھے بلکہ اپنی امت کے لیے عام تھا
حدیث نمبر: 5302
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : صَنَعَ رَجُلٌ طَعَامًا ، فَبَعَثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ائْتِنِي أَنْتَ وَخَمْسَةٌ ، قَالَ : فَبَعَثَ إِلَيْهِ : " أَتَأْذَنُ لِي فِي سَادِسٍ " .سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے کھانا تیار کیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھجوایا اور عرض کی آپ سمیت پانچ آدمی میرے ہاں تشریف لے آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیغام بھجوایا کیا تم میرے ساتھ چھٹے آدمی کو بھی شریک ہونے کی اجازت دو گے۔