صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب ما يجوز أكله وما لا يجوز - ذكر الأمر بمجانبة لحوم الحمر الأهلية عند الأكل- باب: جن چیزوں کا کھانا جائز ہے اور جن کا جائز نہیں، کا بیان - یہ حکم کہ گھریلو گدھے کے گوشت سے پرہیز کیا جائے
حدیث نمبر: 5277
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَصَابُوا حُمُرًا ، فَذَبَحُوهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اكْفِئُوا الْقُدُورَ " .سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے انہیں کچھ گدھے ملے انہوں نے انہیں ذبح کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہنڈیاؤں کو الٹ دو۔