صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب ما يجوز أكله وما لا يجوز - ذكر الزجر عن أكل لحوم البغال- باب: جن چیزوں کا کھانا جائز ہے اور جن کا جائز نہیں، کا بیان - یہ زجر کہ کھچڑی کے گوشت کو نہ کھایا جائے
حدیث نمبر: 5272
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّهُمْ ذَبَحُوا يَوْمَ خَيْبَرَ الْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ ، " فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِغَالِ وَالْحَمِيرِ ، وَلَمْ يَنْهَ عَنِ الْخَيْلِ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر ان لوگوں نے گھوڑے خچر اور گدھے ذبح کئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خچروں اور گدھوں سے منع کر دیا البتہ آپ نے گھوڑوں سے منع نہیں کیا۔