صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
فصل من البر والإحسان - ذكر البيان بأن من خير الناس من رجي خيره وأمن شره باب: فصل نیکی اور احسان - اس بیان کا ذکر کہ بہترین لوگوں میں سے وہ ہے جس کے خیر کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے امن ہو
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ ؟ " ، فقَالَ رَجُلٌ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ ، وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لا يُرْجَى خَيْرُهُ ، وَلا يُؤْمَنُ شَرُّهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ” کیا میں تم لوگوں کو تمہارے بروں کے مقابلے میں تمہارے اچھے لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ ایک شخص نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں زیادہ بہتر لوگ وہ ہیں، جن سے بھلائی کی امید کی جاتی ہے اور جن کی برائی سے محفوظ رہا جاتا ہے اور تمہارے برے لوگ وہ ہیں، جن سے بھلائی کی امید نہیں کی جاتی اور جن کی برائی سے محفوظ رہا جاتا ہے اور تمہارے برے لوگ وہ ہیں، جن سے بھلائی کی امید نہیں کی جاتی اور جن کی برائی سے محفوظ نہیں رہا جاتا ۔“