صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب ما يجوز أكله وما لا يجوز - ذكر الخبر المدحض قول من كره أكل لحوم الخيل- باب: جن چیزوں کا کھانا جائز ہے اور جن کا جائز نہیں، کا بیان - یہ خبر مدحض کہ کسی نے گھوڑے کا گوشت کھانے کو ناپسند کیا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " أَطْعَمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الْخَيْلِ ، وَنَهَانَا عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، لَمْ يَسْمَعْ هَذَا الْخَبَرَ عَنْ جَابِرٍ ، لأَنَّ حَمَّادَ بْنَ زَيْدٍ ، رَوَاهُ عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ عَمْرٌو سَمِعَ جَابِرًا ، وَسَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ ، عَنْ جَابِرٍ .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا ہے اور آپ نے ہمیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے عمرو بن دینار نے یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نہ سنی ہو کیونکہ حماد بن زید نے یہ روایت عمرو کے حوالے سے امام محمد باقر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے تو اس بات کا احتمال موجود ہے عمرو نے یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنی ہو اور یہ روایت امام باقر کے حوالے سے سیدنا جابر سے سنی ہو۔