صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب ما يجوز أكله وما لا يجوز - ذكر الإباحة للمرء أن يأكل الجراد إذا لم يتقذره- باب: جن چیزوں کا کھانا جائز ہے اور جن کا جائز نہیں، کا بیان - یہ اجازت کہ آدمی ٹڈا کھائے اگر اسے ناپسند نہ کرے
حدیث نمبر: 5257
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : " غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ أَوْ سِتَّ غَزَوَاتٍ شَكَّ شُعْبَةُ ، فَكُنَّا نَأْكُلُ مَعَهُ الْجَرَادَ " .سیدنا ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) چھ ایسے غزوات میں شرکت کی ہے جس میں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ٹڈی کھاتے رہے ہیں۔