صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب آداب الأكل - ذكر الإباحة للمرء أن يأكل الطعام وهو قائم- باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ اجازت کہ آدمی کھانے کے دوران کھڑا ہو
حدیث نمبر: 5244
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَرَّ بِقَدْرٍ لِبَعْضِ أَهْلِهِ فِيهَا لَحْمٌ يُطْبَخُ ، فَنَاوَلَهُ بَعْضُهُمْ مِنْهَا كَتِفًا ، فَأَكَلَهَا وَهُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " .سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ساتھ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی اہلیہ محترمہ کے ہاں سے گزرے جہاں ہنڈیا میں گوشت پکا ہوا تھا۔ ان میں سے کسی نے اس گوشت میں سے دستی کا گوشت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اسے کھا لیا پھر آپ نے نماز ادا کی اور ازسر نو وضو نہیں کیا۔