صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب آداب الأكل - ذكر الزجر عن القران في الأكل إذا كان المأكول فيه قلة وحاجتهم إليه شديدة- باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ منع کہ قلیل خوراک میں قرآن پڑھا جائے جب ضرورت شدید ہو
حدیث نمبر: 5231
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَالْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : جَبَلَةُ بْنُ سُحَيْمٍ أَخْبَرَنِي ، قَالَ : كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمُرُّ بِنَا ، فَيَقُولُ لا تُقَارِنُوا ، فَإِنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الْقِرَانِ ، إِلا أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ أَخَاهُ " .جبلہ بن سہیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: تم (دو کھجوریں) ملا کر نہ کھاؤ کیوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دو کھجوریں) ایک ساتھ ملا کر کھانے سے منع کیا ہے البتہ اگر آدمی اپنے بھائی سے اجازت حاصل کر لے (تو حکم مختلف ہے)