صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب آداب الأكل - ذكر وصف ما يجعل المرء يمينه وشماله له من أسبابه- باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ بیان کہ کس طرح آدمی کا دایاں اور بایاں ہاتھ اس کے لیے فائدے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 5227
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الإِفْرِيقِيِّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ ، حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَجْعَلُ يَمِينَهُ لِطَعَامِهِ ، وَيَجْعَلُ شِمَالَهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ " ، أَبُو أَيُّوبَ اسْمُهُ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ الإِفْرِيقِيُّ .سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ کو کھانے کے لئے مخصوص رکھا تھا اور بائیں ہاتھ کو دیگر کاموں کے لئے رکھا ہوا تھا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوایوب نامی راوی کا نام عبداللہ بن علی افریقی ہے۔