صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب آداب الأكل - ذكر الخبر المدحض قول من زعم من المتصوفة أن الأكل على المائدة من الإسراف- باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ خبر مدحض کہ بعض صوفی یہ کہتے ہیں کہ میز پر کھانا کھانا اسراف ہے
حدیث نمبر: 5221
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ خَالَتَهُ أَهْدَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمْنًا وَأَقِطًا وَأَضُبًّا ، فَأَكَلَ مِنَ السَّمْنِ وَالأَقِطِ ، وَلَمْ يَأْكُلْ مِنَ الأَضُبِّ تَقَذُّرًا ، قَالَ : ابْنُ عَبَّاسٍ " أُكِلَ عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَوْ كَانَ حَرَامًا لَمْ يُؤْكَلْ عَلَيْهَا " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ان کی خالہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گھی، پنیر اور گوہ پیش کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھی اور پنیر کو کھا لیا، لیکن آپ نے گوہ کو نہیں کھایا آپ نے اسے پسند نہیں کیا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر اسے کھایا گیا اگر یہ حرام ہوتی تو آپ کے دسترخوان پر اسے نہ کھایا جاتا۔