صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب آداب الأكل - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به أبو وجزة ووهب بن كيسان- باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ خبر مدحض کہ جو کسی نے کہا کہ ابو وجزة اور ووهب بن كيسان نے تفرد کیا
حدیث نمبر: 5212
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَاهُ إِلَى طَعَامٍ ، فَقَالَ : " تَعَالَ يَا بُنَيَّ ، كُلْ مِمَّا يَلِيكَ ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ ، وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ " .عبدالرحمن بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھانے پر بلایا اور فرمایا: اے میرے بیٹے آگے آ جاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اس پر اللہ کا نام لے لو۔