صحیح ابن حبان
كتاب الأطعمة— کتاب: کھانے پینے کی اشیاء کے احکام و مسائل
باب آداب الأكل - ذكر الاستحباب للمرء تغطية ثريده قبل الأكل رجاء وجود البركة فيه- باب: کھانے کے آداب کا بیان - یہ مستحب ہے کہ کھانے سے پہلے اپنی پلیٹ یا دسترخوان ڈھانپے، تاکہ برکت ہو
حدیث نمبر: 5207
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا ثَرَدَتْ ، غَطَّتْهُ حَتَّى يَذْهَبَ فَوْرُهُ ، ثُمَّ تَقُولُ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْبَرَكَةِ " .سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے جب وہ ثرید بناتی تھیں، تو اسے ڈھانپ دیتی تھیں یہاں تک کہ اس کی گرمی رخصت ہو جاتی تھی، پھر وہ یہ فرماتی تھیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” یہ برکت میں اضافے کا باعث ہے۔ “