صحیح ابن حبان
كتاب القضاء— کتاب: عدالت و فیصلے کے احکام و مسائل
ذكر وصف ما يحكم للمختلفين في طرق المسلمين عند الإمكان- باب: - یہ بیان کہ مسلمانوں کی عام گزرگاہوں (راستوں) کے متعلق اختلاف کی صورت میں فیصلہ کیسے کیا جائے۔
حدیث نمبر: 5067
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ بِوَاسِطٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا اخْتَلَفْتُمْ فِي الطُّرُقِ فَدَعُوا سَبْعَةَ أَذْرُعٍ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جب راستے کے بارے میں تمہارے درمیان اختلاف ہو جائے، تو سات ذراع تک جگہ چھوڑ دو۔ “