صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب إفشاء السلام وإطعام الطعام - ذكر الخبر الدال على أن إطعام الطعام من الإيمان باب: سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اس بات کی خبر کہ کھانا کھلانا ایمان کا حصہ ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ، فَلا يُؤْذِي جَارَهُ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَبُو الأَحْوَصِ : سَلامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، وَأَبُو حُصَيْنٍ : عُثْمَانُ بْنُ عَاصِمٍ ، وَأَبُو صَالِحٍ : ذَكْوَانُ السَّمَّانُ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخصاللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے اور جو شخصاللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلائی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے ۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابواحوص نامی راوی کا نام سلام بن سلیم ہے جبکہ ابوحصین کا نام عثمان بن عاصم ہے، اور ابوصالح کا نام ذکوان بن سمان ہے۔ جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ بن عمرو دوسی ہے۔