صحیح ابن حبان
كتاب القضاء— کتاب: عدالت و فیصلے کے احکام و مسائل
ذكر الأمر للمرء أن يأخذ للضعيف من القوي إذا قدر على ذلك- باب: - یہ حکم کہ انسان کو چاہیے کہ اگر وہ طاقت رکھتا ہے تو کمزور کا حق طاقتور سے لے کر اسے دلائے۔
حدیث نمبر: 5059
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ بِبَغْدَادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " كَيْفَ تُقَدَّسُ أُمَّةٌ لا يُؤْخَذُ مِنْ شَدِيدِهِمْ لِضَعِيفِهِمْ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں تے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” ایسی امت کو کیسے پاک کیا جا سکتا ہے جس میں کمزور کے لئے طاقت ور سے مواخذہ نہ کیا جائے۔ “