صحیح ابن حبان
كتاب البر والإحسان— کتاب: نیکی و احسان کے احکام و مسائل
باب إفشاء السلام وإطعام الطعام - ذكر إباحة المصافحة للمسلمين عند السلام باب: سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مسلمانوں کے لیے مصافحہ (ہاتھ ملانا) جائز ہے۔
حدیث نمبر: 492
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ : قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَكَانَتِ الْمُصَافَحَةُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " ، قَالَ قَتَادَةُ : وَكَانَ الْحَسَنُ يُصَافِحُ .قتادہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مصافحہ ہوتا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
قتادہ بیان کرتے ہیں: حسن (بصری) مصافحہ کیا کرتے تھے۔