صحیح ابن حبان
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
ذكر خبر فيه كالدليل على أن الفراق في خبر ابن عمر الذي ذكرناه إنما هو فراق الأبدان- باب: بیع کا بیان - وہ خبر جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں «فراق» سے مراد جسمانی جدائی ہے۔
حدیث نمبر: 4913
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " كُلُّ بَيِّعَيْنِ لا بَيْعَ بَيْنَهُمَا حَتَّى يَتَفَرَّقَا إِلا بَيْعَ الْخِيَارِ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” خرید و فروخت کرنے والے دو آدمیوں کے درمیان سودا اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو جاتے البتہ جس سودے میں (بعد میں ختم کرنے کا) اختیار ہو اس کا حکم مختلف ہے۔