صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الذمي والجزية - ذكر الخبر المفسر لقوله تعالى حتى يعطوا الجزية عن يد وهم صاغرون- باب: اہلِ ذِمّہ اور جِزیہ کا بیان - وہ خبر جو آیت «حتى يعطوا الجزية عن يد وهم صاغرون» کی تفسیر بیان کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 4886
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : " بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً ، وَمِنْ كُلِّ ثَلاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً ، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ " .سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا اور یہ ہدایت دی کہ میں گائے میں سے ہر چالیس میں سے ایک ” مسنہ“ اور تیسں میں سے ایک ” تبیع “ وصول کروں اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار یا اس کے وزن کے برابر ” معافر “ (مخصوص قسم) کی خوشبو وصول کروں۔