صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الرسول - ذكر الإخبار عن الزجر عن قتل رسل الكفار إذا قدموا بلدان الإسلام- باب: رسائل (سفارت) کا بیان - بیان کہ کفار کے سفیروں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا جب وہ اسلامی علاقوں میں آئیں۔
حدیث نمبر: 4878
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَوْلا أَنَّكَ رَسُولٌ لَقَتَلْتُكَ " يَعْنِي رَسُولَ مُسَيْلِمَةَ .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ” اگر تم سفیر نہ ہوتے تو میں تمہیں قتل کر دیتا (راوی کہتے ہیں) یعنی مسیلمہ کے سفیر کو یہ فرمایا تھا۔ “