صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الهجرة - ذكر الإخبار عن تفضيل الهجرة للمسلمين عند تباين نياتهم فيها- باب: ہجرت کا بیان - ارادات کے اختلاف کی صورت میں ہجرت کرنے والوں کی فضیلت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 4864
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي يَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ يَعْلَى ابْنَ مُنْيَةَ ، قَالَ : جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بَايَعَ أَبِي عَلَى الْهِجْرَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَلْ أُبَايِعُهُ عَلَى الْجِهَادِ ، قَدِ انْقَطَعَتِ الْهِجْرَةُ " .سیدنا یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ میرے والد سے ہجرت پر بیعت لے لیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں) بلکہ میں ان سے جہاد پر بیعت لوں گا کیونکہ ہجرت ختم ہو چکی ہے۔