صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الغنائم وقسمتها - ذكر الإباحة للإمام أن ينفل السرية إذا خرجت شيئا معلوما من خمس الخمس- باب: غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مباح ہے کہ اگر کوئی سَریّہ (فوجی دستہ) نکالا جائے تو اسے خمسِ خمسہ میں سے متعین حصہ دے
حدیث نمبر: 4833
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَرِيَّةً فِيهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قِبَلَ نَجْدٍ ، فَغَنِمُوا إِبِلا كَثِيرًا ، فَكَانَتْ سُهْمَانُهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا ، وَنُفِّلُوا بَعِيرًا بَعِيرًا " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی سمت ایک مہم روانہ کی، جس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بھی شریک ہوئے۔ ان لوگوں کو مال غنیمت میں بہت سے اونٹ ملے تو ان میں سے ہر ایک کے حصہ میں بارہ اونٹ سآئے اور (ان میں سے ہر ایک کو) مزید ایک ایک اونٹ کی ادائیگی بھی کی گئی۔