صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن النساء والصبيان من أهل الحرب إنما زجر عن قتلهم في القصد دون البيات وغشم الغارة- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جنگ کے اہل میں عورتوں اور بچوں کے قتل کی ممانعت مخصوص ارادے (قصد) کے لیے ہے نہ کہ رات بسر کرنے یا غفلت سے مار ڈالنے میں
حدیث نمبر: 4786
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سُئِلَ عَنِ الذَّرَارِيِّ مِنْ دُورِ الْمُشْرِكِينَ يُبَيَّتُونَ وَفِيهِمُ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ ، فَقَالَ : " هُمْ مِنْهُمْ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی بستی کے رہنے والے بچوں اور خواتین کے بارے میں دریافت کیا گیا جن پر رات کے وقت حملہ کیا جاتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ان کا حصہ ہیں۔