صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر استحباب الانتصار بضعفاء المسلمين عند قيام الحرب على ساق- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جنگ کھڑی ہونے پر بعض حالات میں کمزور مسلمانوں کی مدد سے فتح حاصل کرنے کو مستحب جانا گیا۔
حدیث نمبر: 4767
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " ابْغُوا لِي ضُعَفَاءَكُمْ ، فَإِنَّمَا تُرْزَقُونَ ، وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ " .سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” میرے پاس اپنے کمزور لوگوں کو لے کر آؤ بے شک تمہیں تمہارے کمزور افراد کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔ “