صحیح ابن حبان
كتاب السير— کتاب: جہاد و غزوات کے احکام و مسائل
باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يدعو المرء به إذا عزم الغزو أو التقاء أعداء الله الكفرة- باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جب غزوہ یا مقابلے کا عزم ہوجائے تو آدمی کو جو دعائیں و اذکار کرنا چاہئیں ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 4761
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا ، قَالَ : " اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي ، وَأَنْتَ نَصِيرِي ، وَبِكَ أُقَاتِلُ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب جنگ میں حصہ لیتے تھے تو یہ دعا مانگتے تھے۔ ” اے اللہ! تو ہی میرا حامی اور تو ہی میرا مددگار ہے اور میں تیری مدد سے ہی جنگ کرتا ہوں۔ “